Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ٹرانسپورٹ کے رویہ کے خلاف آٹو یونین کی ہڑتال

محکمہ ٹرانسپورٹ کے رویہ کے خلاف آٹو یونین کی ہڑتال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : محمد امان اللہ خاں کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بموجب تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی شہر میں موجودہ آٹوز کی اکثریت کو چلانے سے باز رکھنے کی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی سازش کے خلاف 18 اگست کو احتجاجاً ایک دن کی علامتی ہڑتال منانے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ محکمہ کو پہلے آٹو اونر شپ کے ٹرانسفر کے مسئلہ کو حل کے اس کے عہد کو پورا کرنا چاہئے ۔ امان اللہ خاں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا اور شہر میں 60 فیصد آٹوز موجودہ نئے اونرس کے نام ٹرانسفر نہیں کئے گئے ہیں ۔ بجائے اس کے آٹوز کے تعلق سے آدھار کارڈ کو قابل عمل بنانا ایک گہری سازش ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT