Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

محکمہ کی مہم ، کئی گاڑیاں ضبط ، ٹیکس ادا نہ کرنے کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں غیر مجاز طور پر چلائی جانے والی بسوں وغیرہ کا انسداد کرنے کے لیے ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جاریہ ماہ کے دوران خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور اس خصوصی مہم کے دوران عہدیداران محکمہ ٹرانسپورٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی 307 گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں 140 حیدرآباد میں 35 ضلع کھمم میں 40 ضلع کریم نگر میں 30 ضلع میدک میں 25 ضلع محبوب نگر میں 15 ضلع عادل آباد میں 35 ضلع ورنگل میں 20 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ اسی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ دو دن کے دوران ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران زائد از 2205 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیسیس درج کئے گئے اور اس طرح اب تک 2000 پرائیوٹ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی گاڑیاں ٹیکس ادا نہ کر کے اور بغیر پرمٹس کے چلائی جارہی تھیں اور دوران چیکنگ ان غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی گاڑیوں کا پتہ چل سکا اور فوری طور پر ان گاڑیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT