Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے رہنمایانہ ہدایت کی اجرائی

محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے رہنمایانہ ہدایت کی اجرائی

4 فروری آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ، امیدواروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ
حیدرآباد 13 جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں ایس سی ٹی پی سی سیول مرد و خواتین، ایس سی ٹی پی سی (اے آر) مرد و خواتین، ایس سی ٹی پی سی (مرد) ، ایس اے آر سی پی ایل)، ایس سی ٹی پی سی (ٹی ایس ایس پی) مرد کانسٹبل، ایس پی ایف ڈپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر ریسپانس کے علاوہ فائر سرویس میں فائرمین کی جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آن لائن داخل کریں۔ دوران آن لائن درخواست گذار کی تصویر پر دستخط لازمی ہے بصورت دیگر درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔ درخواستوں کے ادخال کا آغاز یکم جنوری 2016 ء سے ہوچکا ہے جبکہ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 4 فروری 2016 ء مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست کی خانہ پُری سے قبل نمونہ درخواست کو پُر کریں۔ ماڈل درخواست tslprb.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست آن لائن ادخال کے بعد دستخط شدہ فوٹو پر مشتمل درخواست کی ایک نقل کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی درخواست 50 کے بی سے زیادہ اور 10 کے بی سے کم نہیں ہونی چاہئے اور درخواست فارم کو جے پی جی / جے پی ای جی فارمیٹ میں نہ ہونے کی صورت میں درخواستیں مسترد ہوسکتی ہیں۔ ایک سے زائد درخواستیں قابل قبول نہیں رہیں گی۔ جائیداد / ملازمت کا کوڈز 21 تا 26 میں سے کسی ایک کوڈ کو درج کریں جو حتمی ہوگا۔ درخواست کو پُر کرنے کے دوران جائیداد، ملازمت، ضلع، بٹالین کے مطابق ہونا چاہئے۔ اس کی عدم خانہ پُری پر درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ او سی / بی سی امیدواروں کے لئے رجسٹریشن فیس 400 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ آن لائن درخواستیں TS (AA) آن لائن / می سیوا / کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ / نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ادخال درخواست کے بعد انھیں ایس ایم ایس / ای میل حاصل ہوگا۔ جس کو ملاحظہ کے لئے میل اکاؤنٹ کا چیک اسپام فولڈر پر اپنے اِن باکس کو چیک کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT