Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

9 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے چیف منسٹر کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں فائل پر بھی دستخط کی ہیں ۔ اس فیصلہ کی روشنی میں ایک ساتھ 9 ہزار سے زائد پولیس محکمہ میں ملازمتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس کے سیول شعبہ میں 33 فیصد خواتین کے تقررات کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جب کہ پولیس رکروٹمنٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی بعض مشکلات کو بھی آسان کرنے کا حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس میں 8360 اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 186 محکمہ فائر سرویس میں 510 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں 3200 اسپیشل پولیس کانسٹبلس ، 107 سیول سب انسپکٹر آف پولیس ، 91 آرمڈ سب انسپکٹران پولیس ، 288 اسپیشل پولیس سب انسپکٹرس ، 35 پولیس کمیونیکیشن سب انسپکٹرس ، 12 اسپیشل پروٹیکشن فورس سب انسپکٹرس اور 174 کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے متعلق بہت جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پولیس سلیکشن کے لیے منعقد کئے جانے والے ٹسٹوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرد امیدواروں کے لیے 5 کیلو میٹر اور خواتین کے لیے 2.5 کیلو میٹر دوڑ کے لزوم کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ محکمہ پولیس میں میکانیکل ملازمتوں کے لیے آر ٹی سی کے خطوط پر ٹریڈ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا اور آرمی کی طرح پرسنالیٹی ٹسٹ منعقد کرنے کا چیف منسٹر نے فیصلہ کیا جب کہ امیدواروں کے لیے منعقد کئے جانے والے تحریری ٹسٹ میں تلنگانہ کی تاریخ کو بہر صورت میں شامل کیا جائے گا ۔ مزید بتایا گیا کہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ( پی ای ٹی ) جائیدادوں پر بھی جب کبھی بھی تقررات عمل میں لائے جائیں گے تب اس رکروٹمنٹ کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کرنے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کی روشنی میں مردوں کے 800 میٹرس دوڑ کے ساتھ مزید دو ٹسٹوں میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور خواتین کے لیے 100 میٹر دوڑ کے ساتھ مزید دو ٹسٹوں میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT