Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں 105جائیدادیں منظور

محکمہ پولیس میں 105جائیدادیں منظور

حیدرآباد ۔ 24اپریل ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاستی محکمہ پولیس میں جملہ 105مختلف زمروں کی نئی جائیدادوں کی منظوری دی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل عمل میں لانے کے باعث نئے پولیس کمشنریٹس‘ نئے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ‘ نئے سب ڈیویژنل پولیس دفاتر اور سرکل انسپکٹر پولیس آفسوں کے علاوہ نئے پولیس اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لانے کی وجہ سے مذکورہ نئی جائیدادوں کا قیام عمل میں لانے کی وجہ سے مذکورہ نئی جائیدادوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ اسی ذرائع نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں دو ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈٔٹس آف پولیس ‘ 23 نان کیڈر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ‘ 18 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی جائیدادوں کی منظوری دی ہے اور اس طرح بہت جلد ان منظورہ نئی جائیدادوں پر عہدیداروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے نچلی سطح تا ریاستی سطح پر پولیس نظم و نسق کو مستحکم بناتے ہوئے ریاست بھر میں امن و ضبط کی بہتر انداز میں برقراری کو یقینی بنانے کیلئے ہی مذکورہ نئی جائیدادوں کی منظوری دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT