Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس پر ریاستی حکومت کی مہربانی

محکمہ پولیس پر ریاستی حکومت کی مہربانی

طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ترقیوں کو چیف منسٹر کی ہری جھنڈی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت محکمہ پولیس پر مہربان ہوگئی ! طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ترقی کے مسئلہ کو ریاستی حکومت نے ہری جھنڈی دکھائی دی ہے اور تمام روکاوٹوں کو دور کردیا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے 139 سرکل انسپکٹرس کو ڈی ایس پی اور 103 ڈی ایس پیز کو ایڈیشنل ایس پی اور 33 اے ایس پیز کو نان کیڈر ایس پی کے عہدے پر ترقی ممکن ہوپائے گی ۔ پرگتی بھون میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد یہ اہم فیصلہ لیا گیا جس کے بعد پولیس کے حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج قانونی ماہرین ، سیاستدانوں اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا اور تقریبا 4 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد یہ اہم فیصلہ لیا گیا ۔ اس فیصلے سے 1994 بیاچ تک کے تمام عہدیداروں کو محکمہ جاتی ترقی ممکن ہوپائے گی ۔ ترقی حاصل کرنے والے عہدیداروں کو قبل از وقت مخلوعہ جائیدادوں پر ذمہ داری دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے یہ ہدایت دی ہے کہ ترقی حاصل کرنے والے ہر عہدیدار کو نئے عہدے پر فائز کیا جائے گا ۔ اگر جائیداد خالی نہ ہو تو سوپر نیو مری پوسٹ کے ذریعہ موقع فراہم کرنے حکومت سنجیدہ ہے اور چیف منسٹر نے اس بات کا بھی تیقن دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست میں جو غلطیاں کی گئیں ان کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ بلکہ ان غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے سوپر نیومری پوسٹ کے ذریعہ ورنگل زون کے انسپکٹران کو راحت فراہم کرتے ہوئے ان کے ساتھ کی گئی ناانصافی کو ازالہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT