Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ڈاک ملازمین کا 22 اپریل کو دھرنا پروگرام

محکمہ ڈاک ملازمین کا 22 اپریل کو دھرنا پروگرام

مطالبات کی یکسوئی کے لیے پوسٹل ڈپارٹمنٹ یونینس کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : محکمہ ڈاک کی دو یونینس اے آئی پی ای یو جی آر اور حیدرآباد جی پی او نے آج کہا ہے کہ حکومت اگر محکمہ ڈاک کے مطالبات کو حل نہیں کرتی ہے تب 22 اپریل کو دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا میں یونین سے تعلق رکھنے والے ملازمین مہا دھرنا منظم کریں گے ۔ صدر یونین موہن ریڈی اور راجکمار جنرل سکریٹری نے یہاں اس بات سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک کے ملازمین خصوص کر حکومت کی جانب سے کور بینکنگ سسٹم کو متعارف کئے جانے کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ سرورس ست رفتار ہوچکے ہیں ۔ جس کے سبب نہ صرف صارفین کے تئیں خدمات پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ 10 بجے تک خدمات انجام دینی پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے مختلف مطالبات کے چارٹر بشمول تیز رفتار سرورس ، نئے کمپیوٹرس کی فراہمی ، کافی اسٹاف کے ساتھ دیگر مطالبات کی یکسوئی کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کا نشانہ مکمل نہ ہونے پر ملازمین پر چارج شیٹ نہ لگائی جائے ۔ ڈاک ملازمین نے کل حیدرآباد جی پی او اور اس کے تمام ڈیویژنس کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT