Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ڈاک کے عہدیدار سے 65 لاکھ روپئے کی نئی کرنسی ضبط

محکمہ ڈاک کے عہدیدار سے 65 لاکھ روپئے کی نئی کرنسی ضبط

نئی دہلی 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سی بی آئی نے حیدرآباد میںسپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفسیس کے پاس سے 65 لاکھ روپئے کے نئے کرنسی نوٹ ضبط کئے ہیں جو 2000 روپئے کے ہیں۔ یہ ضبطی نوٹ تبدیلی ریاکٹ کی تحقیقات کے سلسلہ میں عمل میں آئی ہے ۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفسیس کے سدھیر بابو نے یہ رقم اپنے کمیشن کے طور پر حاصل کر رکھی تھی اور یہ انہیں نے 3.75 کروڑ روپئے کی قدیم کرنسی کو نئی کرنسی سے تبدیل کرنے کے عوض اپنے کمیشن کے طور پر حاصل کی تھی ۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ رقم کے سدھیر بابو کے کمیشن کی رقم تھی کیونکہ اس نے یہ رقم اپنے حصے کے طور پر رکھی ہوئی تھی ۔ یہ رقم 3.75 کروڑ روپئے کی قدیم کرنسی کی تبدیلی میں مدد کرکے حاصل کی گئی تھی ۔ اب تک سی بی آئی نے ایسے معاملات میں 92.68 لاکھ کی کرنسی ضبط کی ہے ۔ اس سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT