Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ کمرشیل ٹیکس میں جونیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات

محکمہ کمرشیل ٹیکس میں جونیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات

حکومت تلنگانہ سے اعلامیہ کی اجرائی ، پبلک سرویس کمیشن سے امتحان و انٹرویو
حیدرآباد۔4 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے محکمہ کمرشیل ٹیکس میں 244جونیئر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ ان جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ ٹی ایس پی ایس سی جونیئر اسسٹنٹ 2016کیلئے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب ریاست میں 244مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے بہت جلد امتحان منعقد کئے جائیں گے اور ان امتحانات میں گریجویٹ امیدوار جن کی عمر 18تا44سال کے درمیان ہے وہ درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں۔خواہشمند اہل امیدوار اس اعلامیہ کے متعلق مزید تفصیلات و درخواست کے ادخال کے طریقہ ٔ کار سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ ٔ کمرشیل ٹیکس میں مخلوعہ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواست گذار کو آن لائن درخواست داخل کرنی ہوگی جو کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.tspsc.gov.inپر داخل کی جا سکتی ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے اہلیت رکھنے والے طلبہ جو دیگر شرائط جیسے حد عمروغیرہ میں اہل قرار پاتے ہیںاور عام زمرے میں ان کا شمار ہوتا ہے تو ان امیدواروں کو  200روپئے درخواست اور 120روپئے امتحانی فیس ادا کرنی ہوگی لیکن جن طلبہ کا شمار محفوظ زمرے میں ہوتا ہے ان کو امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں اضلاع کی تنظیم جدید کے بعد پیدا ہونے والی عملہ کی شدید قلت کو دور کرنے کے لئے بہت جلد دیگر محکمہ ٔ جات کی جانب سے بھی تقررات کا اعلامیہ جاری کیا جا سکتا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود اس اعلامیہ میں مکمل تفصیلات درج ہیں اور آن لائن درخواست کے ادخال کا لنک موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT