Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ کمرشیل ٹیکس میں دھاندلیوں کا معاملہ ،116افراد کو نوٹس

محکمہ کمرشیل ٹیکس میں دھاندلیوں کا معاملہ ،116افراد کو نوٹس

نظام آباد:8؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع نظام آباد کے بودھن کے کمرشیل ٹیکس محکمہ میں ہوئی دھاندلی پر کمشنر انیل کمار تحقیقات کرتے ہوئے 116 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے اور محکمہ میں ہوئی دھاندلی پر سال 2005 ء سے فائلوں کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ محکمہ کمرشیل ٹیکس سے تعلق رکھنے والے چندعہدیدار رائس مل کے تاجروں سے مل کر فرضی چالان تیار کرتے ہوئے 65 کروڑ روپئے کے ٹیکس کی ہیرا پھیری کی تھی اس واقعہ کے انکشاف کے بعد کمشنر نے محکمہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو معطل کرتے ہوئے احکاما ت جاری کئے تھے ۔ کمشنر انیل کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کمرشیل ٹیکس میں ہوئی دھاندلی پر اب تک 69 تاجرین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آر آر ایکٹ کی عمل آوری کی جارہی ہے 48 کروڑ روپئے کی رائس مل کی جانب سے دھاندلی کی ہے جبکہ باقی دیگر تاجر بھی شامل ہے ان تاجروں کے بینک کھاتوں کو منجمد کیا گیا ہے اور ٹیکس کنسلٹنٹ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس کیس کی سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سی آئی ڈی کے ڈی آئی جی شیو شنکر ریڈی اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے فون کال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس میں ملوث عہدیدار قبل از بیل حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنے کی اطلاع ہے لیکن سی ڈی آئی ڈی اس خصوصی میں سخت موقف اختیار کی ہوئی ہے ۔

اسمارٹ سٹی کے حدود پر سوالیہ نشان
کریم نگر۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کے اسمارٹ سٹی میں آیا پورے ڈیویژن ہیں اور مضافاتی مقامات شامل ہیں یا نہیں اس کی وضاحت نہیں ہوپارہی ہے۔ دراصل اسمارٹ سٹی کا دائرہ کارحدود کتنا ہے پتہ چلنا ہے۔ کانگریس پارٹی ضلع ترجمان او رتناکر نے سوال کیا۔ پریس بھون میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ شہر میں 50 ڈیویژنوں میں سے صرف 10ڈیویژنس میں اسمارٹ سٹی کے نام پر ترقی دی جارہی ہے۔ وہ دس ڈیویژنس کونسے ہیں میئر کو اعلان کرنا ہوگا۔ ایم پیز اور ایم ایل ایز کو چاہیئے کہ اسمارٹ سٹی کے تعلق سے واضح بیان دیں۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT