Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ کمرشیل ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات

محکمہ کمرشیل ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات

انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹس کا قیام اور عصری سہولتوں سے استفادہ : وزیر کمرشیل ٹیکس سرینواس یادو
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکس مسٹر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ تلنگانہ میں کمرشیل ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ کرنے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں ۔ عصری سہولتوں سے مکمل استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ متحدہ آندھرا میں آندھرائی حکمرانوں نے کمرشیل ٹیکس محکمہ کو بالکل نظر انداز کردیا تھا اور ریاست کی تقسیم سے تلنگانہ کی آمدنی گھٹ جانے کا ان کا جو دعویٰ تھا وہ بھی بے بنیاد ثابت ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر محکمہ کمرشیل ٹیکس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کاروباری افراد پر دباؤ بنائے بغیر ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں جس سے آمدنی ٹیکس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ سے 18000 ہزار کروڑ روپئے کا کمرشیل ٹیکس وصول ہوتا تھا گذشتہ سال 22949.14 کروڑ روپئے کا کمرشیل ٹیکس وصول ہے ۔ جاریہ سال 30 ہزار کروڑ تک کمرشیل ٹیکس وصول ہونے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ حکومت چک پوسٹ کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ وہ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے ساتھ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کا دورہ کرتے ہوئے کمرشیل ٹیکس وصول کرنے کے نظام کا جائزہ لے چکے ہیں ۔ چیف سکریٹری ریاستی حکومت کی قیادت میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی رپورٹ پر ریاستی حکومت مزید اقدامات کرے گی ۔ چک پوسٹس پر عصری ٹکنالوجی سی سی کیمرے ، اسکانرس کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا ۔ انفورسمنٹ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا ۔ ٹیکس چوری کرنے والوں پر نظر رکھنے اور اس کی اطلاع دینے والوں کے لیے خصوصی انعام دینے کیلئے دو کروڑ روپئے کا خصوصی فنڈ رکھا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT