Sunday , April 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری میں روزگار کے کئی ذرائع

محکمہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری میں روزگار کے کئی ذرائع

استفادہ کرنے دیہی عوام سے خواہش، سداسیو پیٹ میں مولانا یوسف زاہد کا بیان
سدا سیو پیٹ۔/5 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری بورڈ صدرنشین مولانا یوسف زاہد مظاہری کی پہلی مرتبہ سدا سیو پیٹ آمد کے موقع پر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں مقامی مختلف مسلم تنظیموں، سیاسی قائدین اور علماء کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مولانا یوسف زاہد مظاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس محکمہ کے بارے میں عام لوگوں اور مسلمانوں میں خصوصاً زیادہ واقفیت نہیں ہے۔ اس محکمہ میں دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب لوگوں کیلئے کئی روزگاری، فنی، خودمکتفی ذرائع موجود ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 اپریل سے آن لائن درخواستیں داخل کریں۔ انہوں نے بالخصوص خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس کارپوریشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عنقریب اردو زبان میں بھی اس ویب سائیٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس بورڈ کو سالانہ مرکزی حکومت سے 10کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔ اس بورڈ کے ذریعہ عام لوگوں کو 25 فیصد اور میناریٹیز کو 35 فیصد سبسیڈی کے ساتھ 25 لاکھ روپئے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔ گھر بیٹھے لوگ اس اسکیم کے ذریعہ روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم میں آن لائن درخواستوں کے نظام میں شفافیت سے کام لیا جائے گا۔ اس موق پر تلنگانہ علماء کونسل کے ذمہ داران مولانا عبدالسمیع، مولانا عبدالرزاق، مولانا جمال الدین، مولانا مصباح الدین، مولانا محمد شفیع الدین، مولانا محمد عباس، جناب محمد اکبر حسین ( صدر عید گاہ کمیٹی ) سید مقصود احمد ( صدر جوبلی مسجد ) جناب محمد اشفاق پٹیل ( صدر خدمت بینک ) جناب محمد ظہیر پٹیل، مولانا ظہیر الدین قاسمی، جناب محمد صوفی، جناب سید عبدالرافع التمش ( صدر ایجوکیشنل سوسائٹی ) جناب محمد حاجی علی صدر پریس کلب، جناب محمدعبدالغنی صدر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی، جناب سید یزدانی صدر این ایچ ایف، جناب فیاض علی سکندر، محمد وحید، محمد جہانگیر، جناب محمد شفیع الدین سابق کونسلر، جناب محمد عبدالباسط، محمد محسن، محمد احمد، محمد فردوس، عبدالحمید، عبدالستار موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT