Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محی الدین حبیبی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

محی الدین حبیبی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

حیدرآباد 4 ڈسمبر (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق سید محمد محی الدین حبیبی ولد حضرت سید امام حبیبی و برادر پروفیسر معین الدین حبیبی (سابق پروفیسر جامعہ عثمانیہ) کو اردو میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالہ کا عنوان ’’حضرت حبیب علی شاہ حبیبؒ کی شاعری میں اردو زبان و بیان کی بدلتی قدروں کا جائزہ‘‘ تھا جس کی تکمیل ڈاکٹر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو، اُردو اورینٹل کالج حمایت نگر کی نگرانی میں کی ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ خواجہ حبیب علی شاہ 19 ویں صدی کے شاعر اور صوفی گزرے ہیں جو حضرت شمس الدین فیضؔ، حضرت وطنؔ، حضرت شاہ خاموشؒ اور محبوب اللہ صدیق کے ہم عصر تھے۔ جن پر آج تک کوئی تحقیقی کام نہ ہوا۔ دیگر یہ کہ ڈاکٹر حبیبی بحیثیت سینئر مددگار ناظم وظیفہ حسن خدمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ایم اے اور Ph.D کی تکمیل کی ہے۔ علاوہ ازیں وہ چار دہوں سے ایک صاحب طرز مضمون نگار کی حیثیت سے سیاست، رہنمائے دکن اور منصف میں مضامین لکھتے آرہے ہیں۔ گزشتہ سال 2014 ء کے لئے ان کے مضامین کے مجموعہ ’’تفکر و تدبر‘‘ کو اردو اکیڈیمی نے انعام اول سے نوازا ہے۔ مزید برآں انگریزی میں چار کتابیں اپنے فرزند احسن حبیبی کے اشتراک کے ساتھ تصنیف کی ہیں۔ مولانا آزاد یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں جناب وینکیا نائیڈو وزیر اطلاعات و نشریات سائنس اور ادب کے اس اتحاد پر ڈاکٹر حبیبی کو خصوصی تہنیت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT