Friday , June 23 2017
Home / دنیا / مخالف دولت اسلامیہ اتحاد کیلئے امریکی سفیر کی برطرفی کا ترکی مطالبہ

مخالف دولت اسلامیہ اتحاد کیلئے امریکی سفیر کی برطرفی کا ترکی مطالبہ

استنبول ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج امریکی سفیر برائے بین الاقوامی اتحاد مخالف دولت اسلامیہ کو برطرف کردینے کا مطالبہ کیا اور اس پر الزام عائد کیا کہ وہ شامی کرد نیم فوجی تنظیموں کی تائید کررہا ہے۔ امریکہ اور ترکی کے درمیان ترک پیپلز پروڈکشن یونٹس شام کی امریکی فائرنگ کے سلسلہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ ترکی اس محاذ کو ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی کے علحدگی پسندوں پر مشتمل سمجھتا ہے۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے برہمی کے عالم میں کہا کہ امریکہ کو ترکی اور دہشت گردوں کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا لیکن ترکی اس وقت امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ صدر امریکہ مخالف مسلم ہونے کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔ اردغان نے وائیٹ ہاؤس میں منگل کے دن ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور دونوں قائدین نے ناٹو کے حلیف ممالک کی حیثیت سے باہمی تعلقات بہتر بنانے کا عہد کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT