Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / مخالف سکھ فسادات تنازعہ : کمل ناتھ بحیثیت کانگریس انچارج پنجاب مستعفی

مخالف سکھ فسادات تنازعہ : کمل ناتھ بحیثیت کانگریس انچارج پنجاب مستعفی

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے آج رات صدر پارٹی سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کیا اور پنجاب انتخابی امور کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ حال ہی میں انہیں انچارج مقرر کئے جانے کے بعد 1984ء مخالف سکھ فسادات میں مبینہ رول کے تعلق سے تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ سونیا گاندھی نے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرلیا اور پارٹی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے انہیں ہٹا دیا گیا۔ کمل ناتھ کو تین دن قبل ہی جنرل سکریٹری انچارج پنجاب و ہریانہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان دو ریاستوں میں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ گذشتہ دنوں جو صورتحال پیدا ہوئی اور 1984ء افسوسناک فسادات کے تعلق سے جس طرح کا تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے اس پر انہیں بے حد دکھ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فسادات مقدمہ میں ان کے خلاف کوئی شکایت یا ایف آئی آر درج نہیں ہے۔ یہ صرف انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ بعض عناصر محض اپنے سیاسی فائدہ کیلئے یہ مسئلہ اچھال رہے ہیں۔

اجیت جوگی کانگریس سے مستعفی
رائے پور۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر اجیت جوگی نے نئی پارٹی کے اعلان کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی سے اخراج کے پیش نظر آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں اور صدر پارٹی کو استعفیٰ روانہ کرچکے ہیں۔ انہیں پارٹی نے پہلے ہی دیگر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT