Monday , September 25 2017
Home / دنیا / مخالف ہم جنس پرست اسلامی مبلغ کو دعوت افطار دینے پر افسوس : ٹرنبل

مخالف ہم جنس پرست اسلامی مبلغ کو دعوت افطار دینے پر افسوس : ٹرنبل

ملبورن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آج اپنے اس فیصلہ پر اظہارتاسف کیا کہ انہوں نے ایک ہم جنس پرست مخالف اسلامی مبلغ کو دعوت افطار پر مدعو کیا اور ان سے ہم جنس پرستوں کے ذریعہ ایچ آئی وی اور دیگر مہلک بیماریاں پھیلنے کے موضوع پر تبصرہ کرنے کی خواہش کی تھی۔ گذشتہ اتوار کو اورلینڈو میں ہوئے قتل عام کے واقعہ کے بعد یہ واضح ہوجاتا ہیکہ حملے دراصل نسل، مذہب، مسلک اور جنسیات کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کیلئے کئے گئے جس کو آسٹریلیا میں ہرگز بردشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرنبل نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ وہ (ٹرنبل) اسلامی مبلغ شیخ السلیمان کے ساتھ طعام کررہے ہیں اور انہوں نے دوران طعام ہی ان سے خواہش کی تھی کہ وہ اس بات پر روشنی ڈالیں کہ آیا دنیا میں ایچ آئی وی اور دیگر مہلک بیماریاں پھیلانے میں ہم جنس پرستوں کا اہم رول ہے یا نہیں۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ شیخ ایسے ریمارکس کریں گے تو انہیں افطار پارٹی میں مدعو نہیں کیا جاتا اور کسی ایک مبلغ اسلامی کی شخصی رائے پانچ لاکھ مسلمانوں کی رائے نہیں ہوسکتی۔ یاد رہیکہ السلیمان ان چند مسلم قائدین میں شامل تھے جنہیں آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT