Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / … مختصر خبریں …

… مختصر خبریں …

سرینگر ، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولا، بندیپورہ اور کپواڑہ نے وسیع تر پُرتشدد احتجاجوں کے پیش نظر آج بقیہ وادی سے مواصلات کے تمام رابطے منقطع کردیئے ۔
٭  جموں : آرمی نے آج تین بھاری مسلح دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور جموں و کشمیر کے پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
٭  ممبئی : شراب کے بزنسمین وجئے مالیا کے خلاف ممبئی کی عدالت نے آج ایرپورٹس اتھارٹی کے مقدمہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔
٭  ایٹاہ (یو پی) : اترپردیش کے اس ضلع میں زہریلی شراب استعمال کرنے پر چودہ افراد مرگئے، جس پر محکمہ آبکاری کے تین ملازمین معطل کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT