مختصر خبریں

   

بنگلورو۔بنگلورو کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو مرحوم سی کے جعفر شریف سے موسوم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) میں قرار داد منظور کی گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سوالات کے گھیرے میںآگئی ہیں۔ اب ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے ، جس میں انہوں نے بہار میں درج ایف آئی آر کی جانچ ممبئی ٹرانسفر کرنے اور تحقیقات پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔

چین کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ ہند میں بڑی تعداد میں جنگی جہازوں اور آبدوز تعینات کئے ہیں اور چین کو واضح پیام دیا ہے۔