Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / … مختصر خبریں …

… مختصر خبریں …

گاندھی نگر ، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نامزد چیف منسٹر وجئے روپانی نے آج گورنر گجرات او پی کوہلی سے ملاقات کی اور کل اتوار کو دوپہر 12.40 بجے حلف لیں گے۔
٭  نئی دہلی : کانگریس سربراہ سونیا گاندھی جو سر گنگا رام ہاسپٹل میں شریک ہیں، اُن کی صحت میں آج نمایاں بہتری آئی۔
٭  نئی دہلی : وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں ہائی کمشنر کو ہدایت دی کہ پشاور میں قیدی حامد نہال انصاری سے ربط قائم کریں۔
دریاساوتری سے مزید نعشیں دستیاب
ممبئی 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دریائے ساوتری میں تلاشی کارروائی کے دوران آج مزید 2 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جہاں پر 2 آر ٹی سی بسیں، چند ایک خانگی گاڑیاں، برطانوی دور کا ایک پُل (برج) منہدم ہوجانے کے بعد بہہ گئی تھیں۔ اس حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہیں۔ ضلع رائے گڑھ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دریا میں مختلف مقامات پر 2 مردوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں اس طرح حادثہ کے بعد سے 24 ہلاکتوں کی توثیق ہوگئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ متعدد ایجنسیوں اور مقامی غوطہ خوروں کے تعاون سے آج صبح تلاشی کارروائی ازسرنو شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مہاڈ میں چہارشنبہ کی شب 100 سال قدیم ایک برج منہدم ہوجانے سے 2 آر ٹی سی بسیں اور بعض خانگی گاڑیاں دریا میں بہہ گئی تھیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے 20 کشتیاں اور کوسٹ گارڈ، این ڈی آر ایف اور بحریہ کے 160 اہلکار مصروف ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ نے مقامی ماہی گیروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT