مختصر خبریں

   

٭ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یو پی میں انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا کہ کانگریس کے دور میں پاکستان سے دراندازی ہوتی رہی ۔ جب یوری اور پلوامہ میں دہشت گرد حملے ہوئے تو 10 دن کے اندر خاطیوں کا کام تمام کردیا گیا ۔
٭ وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے ریمارک کیا کہ راہول گاندھی بے وقوف لیڈر اور انتشار کا شکار آدمی ہیں ۔
٭ ہندوستان میں مظالم کی جڑ مودی حکومت ہے ۔ امریکی سنیٹر ایڈمارکی نے انڈین امریکن مسلم کونسل سے خطاب میں یہ دعویٰ کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے بشمول اقلیتوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ۔
٭ ایس پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی ہوگئی ہے ۔
٭ ملک کے سب سے بڑے بلدی ادارہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو مالی سال 2022-23 ء کیلئے زائد از 45,940 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا ۔