مختصر خبریں

   

٭ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے بشمول 8 پارلیمنٹیرینس کو پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی میں حصہ ادا کرنے پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوک مت ایوارڈز پیش کئے۔
٭ پیاز کی قیمتیں بدستور بڑے شہروں میں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اوسط شرح 100 روپئے فی کیلو پائی گئی جبکہ سب سے زیادہ 165 روپئے گوا کے پناجی میں ہیں۔
٭ بینکوں کے انضمام اور سرویس چارجس میں غیرواجبی اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکس کے ایمپلائی یونینوں نے منگل کو نئی دہلی میں ایک روزہ دھرنا منظم کیا۔ تمام 9 یونینوں نے کل ہند دھرنا میں حصہ لیا۔