مختصر مگر اہم خبریں

   

احمدآباد ۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں مقدمہ : ونزارا اور امین کی برات کو سی بی آئی کا عدم چیلنج : سی بی آئی وکیل
l اترپارہ (مغربی بنگال) :ہیرا لال پال کالج کے ایک استاد کو مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں ممتا اور ترنمول زندہ باد کا نعرہ لگانے پر زدوکوب کیا گیا۔
l نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اپنا دورۂ برازیل جس کا مقصد بریکس چوٹی کانفرنس میں شرکت تھا، منسوخ کردیا ہے۔
l راجیہ سبھا میں آر ٹی آئی قانون کو سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردینے کا اپوزیشن کا مطالبہ۔
l چینائی : نلنی سری ہرن ، راجیو گاندھی کی مبینہ قاتل کو 28 سال سزائے قید کے بعد پیرول ۔
l بھوپال : خود ساختہ کمپیوٹر بابا نے کہاکہ بی جے پی کے 4 ارکان اسمبلی ربط میں ہیں جن کے نام چیف منسٹر سے مشورہ کے بعد ظاہر کئے جائیں گے۔
l جموئی (بہار) :ٹیچر کو گولی مارنے پر بہار میں زدوکوب کے ذریعہ حملہ آور امرسنگھ نامی کی موت۔