Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف سڑک حادثات ، دو افراد بشمول خاتون کی دوران علاج موت

مختلف سڑک حادثات ، دو افراد بشمول خاتون کی دوران علاج موت

حیدرآباد /15 ستمبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ سی کرشنا جو پیشہ سے ساکشی تلگو روزنامہ کا نمائندہ تھا ۔ بی سی کالونی عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 10 ستمبر کے دن وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ اننتما جو امبیڈکر آصف نگر علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی ۔ کل رات پلر نمبر 39 کے قریب آر ٹی سی بس سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT