Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف سڑک حادثات میں دو اشخاص ہلاک

مختلف سڑک حادثات میں دو اشخاص ہلاک

حیدرآباد۔ 22 اگست (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد اور بنجارہ ہلز علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 19 سالہ راکیش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، چنتل علاقہ میں رہتا تھا، کل وہ اپنی ٹاٹا آئیس گاڑی میں جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 21 سالہ بی چھڈا جو پیشہ سے ایونٹ منیجر تھا، آر ٹی سی کالونی تروملگیری میں رہتا تھا، کل رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT