Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد و سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے ۔ سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ ناگولہ میاں جو عرش محل نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آرام گھر چوراہے پر حادثہ پیش آیا اور موٹر سیکل بے قابو ہونے کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ آر پیٹ پولیس کے مطابق ایک شخص جس کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ پیراڈئز چوراہے کے قریب پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زر میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 40 سالہ داس جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 16 اگست کے دن داس موٹر سیکل پر عزیز نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہونے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT