Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مختلف شعبوں میں نلسار یونیورسٹی کے ایم بی اے پروگرام میں داخلے

مختلف شعبوں میں نلسار یونیورسٹی کے ایم بی اے پروگرام میں داخلے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : سنٹر فار مینجمنٹ اسٹیڈیز نلسار یونیورسٹی آف لاء نے انتظامی امور پر مختلف شعبوں میں ایم بی اے پروگرام میں داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ ڈائرکٹر آف سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز پروفیسر اے ودیا دھر ریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مختلف کورسیس جیسے کورٹ مینجمنٹ ، کارپوریٹ گورننس ، فینانشیل مینجمنٹ اینڈ کیاپٹیل مارکٹس ، انوویشن اینڈ سیٹنبیلٹی مینجمنٹ ، ہیومین ریسورس مینجمنٹ ، مارکیٹنگ مینجمنٹ اور بزنس ریلیشن شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کورسیس تعلیمی سال برائے 2017-19 کے لیے ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست فارمس ویب سائٹ cms.nalsar.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر فون نمبرات 8106745488 ۔ 9937017378 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT