Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات پر ضلعی سطح کے ایوارڈس ، درخواستوں کی وصولی

مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات پر ضلعی سطح کے ایوارڈس ، درخواستوں کی وصولی

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر ، ضلع کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شعبہ میں اپنی گرانقدر خدمات ایوارڈز کے لیے منتخب کرنے کے مقصد سے درخواستیں طلب کی گئیں ۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مختلف شعبوں میں ایوارڈز عطا کرنے کے لیے متعلقہ سٹی سنٹر کی صدارت میں ایک ایوارڈز انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ وصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لے کر اہم شخصیتوں کا انتخاب کیا جاسکے ۔ مختلف شعبہ جات سے متعلق شخصیتیں اپنی مکمل تفصیلات بشمول صداقتنامہ جات ثبوت کے ساتھ متعلقہ محکمہ جات کے درج ذیل عہدیداروں کو پیش کرسکتے ہیں ۔ ( 1 ) بسٹ ٹیچر ( مرد / خاتون ) کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد ۔ ( 2 ) بسٹ آنگن واڑی ورکر کے لیے پراجکٹ ڈائرکٹر ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر حیدرآباد ۔ ( 3 ) بسٹ گورنمنٹ ایمپلائی کے لیے ضلع کلکٹر کو بذریعہ متعلقہ محکمہ ، ( 4 ) بسٹ سوشیل ورکر کے لیے ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر حیدرآباد ۔ ( 5 ) بسٹ ڈاکٹر کے لیے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر حیدرآباد (  6 ) بسٹ ین جی او کے لیے ڈپٹی ڈائرکٹر ایس سی ڈیولپمنٹ حیدرآباد ۔ ( 7 ) بسٹ اسپورٹس پرسن ( مرد / خاتون ) کے لیے ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ ویلفیر آفیسر حیدرآباد ۔ ( 8 ) بسٹ شاعر / رائیٹر ( تلگو اور اردو ) کے لیے ۔ ( 9 ) بسٹ آرٹسٹ ( پینٹر ، میوزیشین ، سنر یا فولک کے لیے ۔ ( 10 ) بسٹ جرنلسٹ کے لیے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات حیدرآباد ۔ ( 11 ) بسٹ ویدا پنڈت کے لیے اسسٹنٹ کمشنر انڈومنٹ حیدرآباد ( 21 ) بسٹ پریسٹ ارچکاز و قاضی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر انڈومنٹ حیدرآباد ۔ ( 13 ) بسٹ ایڈوکیٹ کے لیے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سٹی سیول کورٹ حیدرآباد ۔ ( 14 ) بسٹ انٹرپرنیور کے لیے جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر حیدرآباد اور ( 15 ) بسٹ منڈل کے لیے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر حیدرآباد کو 25 مئی تک اپنی درخواستیں پیش کیے جاسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT