Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مختلف محکمہ جات تک رسائی کیلئے موبائیل اپلی کیشن کی تجویز

مختلف محکمہ جات تک رسائی کیلئے موبائیل اپلی کیشن کی تجویز

شہریوں کو آن لائن خدمات کا حصول ، مرکزی حکومت کی توجہ
حیدرآباد۔4  اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت ہند مختلف محکمہ ٔ جات کی خدمات تک رسائی کیلئے ایک مشترکہ موبائیل ایپلیکیشن کی تیاری کے متعلق منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اندرون 4ماہ اس موبائیل اپلیکیشن ’امنگ‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔حکومت ہند کی وزارت الکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے بموجب اس ایپلیکیشن کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے مختلف محکمہ ٔ جات کی جانب سے تیار کئے جا رہے موبائیل ایپلیکیشن کو حاصل ہو رہی مقبولیت اور محکمہ ٔ جاتی خدمات کے حصول کیلئے عوام کی جانب سے حاصل ہونے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے کئے جانے والے اقدامات کے طور پر یہ ایپلیکیشن تیار کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو تمام خدمات ایک پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کی جا سکیں اور ان خدمات کے حصول کیلئے شہریوں کو کئی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا نہ پڑے۔ مرکزی وزارت الکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بموجب اس ایپلیکشن کی تیاری کی ذمہ داری اسپائس کنیکٹ گروپ کو تفویض کی گئی ہے اور گروپ اپنی کمپنی اسپائس ڈیجیٹل کے ماہرین کے ساتھ اس پراجکٹ پر خدمات انجام دے رہی ہے تاکہ جلد از جلد پراجکٹ کو عوام کے درمیان لایا جا سکے۔بتایا جاتا ہے کہ ماہ ڈسمبر2019 کے اختتام تک اس ایپلیکیشن کے ساتھ 200مختلف ایپلیکشن کو مربوط کرنے کا عمل مکمل کرلئے جانے کا امکان ہے جن کے ذریعہ مختلف محکمہ ٔ جات اپنی خدمات عوام تک پہنچائی جاتی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ حکومت کے اس منصوبہ کا مقصد تمام شہری حدمات جو موبائیل کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہیں انہیں یکجا کرتے ہوئے ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعہ ان کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔’امنگ‘ نام کے اس ایپلیکیشن کے ذریعہ ابتدائی طور پرآدھار نمبر کے ذریعہ اس موبائیل ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں عوامی تجربات کی روشنی میں رد و بدل کی گنجائش فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں شہری خدمات اور ریاستوں سے جڑی موبائیل ایپلیکیشن خدمات کو اس ایپلیکیشن سے مربوط کیا جائے گا اور اس کی خدمات میں بہتری کے ذریعہ موبائیل میں کم سے کم جگہ لگے ایسے اقدامات کئے جائیں گے

TOPPOPULARRECENT