Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / مختلف ممالک میں شامی مہاجرین کی تعداد 43 لاکھ سے زائد ہوگئی

مختلف ممالک میں شامی مہاجرین کی تعداد 43 لاکھ سے زائد ہوگئی

جنیوا۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے مختلف ممالک میں موجود شامی مہاجرین کی تعداد 43 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کی رپورٹ کے مطابق جاریہ ماہ کے آغاز تک شام سے نقل مقام کرنے والے افراد کی تعداد 43 لاکھ 89 ہزار 735 ہو چکی ہے۔یہ مہاجرین کی رجسٹرڈ تعداد ہے اور اس میں ان افراد کو شمار نہیں کیا گیا جنھوں نے دیگر ذرائع سے شام یا عراق سے دوسرے خطوں میں منتقلی کی۔ شام سے عوام کی منتقلی میں تیزی 2012ء کے بعد سے اس وقت آئی، جب وہاں داعش کی شدت پسندی میں اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ مہاجرین کی تعداد ترکی میں موجود ہے۔جہاں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 22 لاکھ 92 ہزار ہے۔اقوام متحدہ نے ترکی جانب سے مہاجرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے گئے 8 ارب ڈالرز کا بھی تذکرہ کیا ہے۔جبکہ 10 لاکھ 70 ہزار افراد لبنان میں موجود ہیں۔اردن میں 6 لاکھ 33 ہزار اور مصر میں ایک لاکھ 23 ہزار مہاجرین کی آمد ہوئی۔مہاجرین کی بڑی تعداد ترکی کے راستے یورپ جانے کی خواہش مند ہے کیونکہ ان کو یورپ میں محفوظ مستقبل کے زیادہ مواقع نظرآتے ہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ شامی مہاجرین جرمنی میں موجود ہیں۔ سعودی عرب نے 25 لاکھ مہاجرین کی ملک میں موجودگی کا دعویٰ کیا تھا مگر یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں ایسا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT