Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں تین افراد کی خودکشی

مختلف واقعات میں تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد بیٹی کی بیماری اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوش جو شیخ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے میستری بتایا گیا ، 10 سال قبل اس نے لو میاریج کی تھی، یہ شخص اپنی بیوی سے جھگڑے، مالی پریشانیوں اور بیٹی کی بیماری سے دلبرداشتہ ہوگیا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 35 سالہ انکوش جو پیشہ سے ایک بار میں کام کرتا تھا، آصف نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ کل دوپہر میں انکوش کثرت سے شراب نوشی کے بعد اپنے مکان پہونچا اور بیوی سے کہا کہ اس نے زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہے۔ پریشان حال خاتون نے فوری اپنے بھائی کو طلب کیا اور اس کی مدد سے شوہر کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انکوش نے چوہے مار دوا کا استعمال کرلیا تھا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ اجئے جو ایک کلب میں ملازمت کرتا تھا، ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT