Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں تین خواتین کی خودکشی

مختلف واقعات میں تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی شوہر سے جھگڑا اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات مادناپیٹ کندکور اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ مادناپیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ سریتا جو مادناپیٹ علاقہ کے ساکن ا نجیا کی بیوی تھی 5 سال قبل ان دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ تاہم گذشتہ چند روز سے خاتون سریتا کو اس کے سسرالی رشتہ دار ساس اور دو نندوں کی جانب سے کافی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ کل سریتا کے مائیکے والوں کو فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کی لڑکی نے سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کا اقدام کیاتھا اور وہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ۔ سریتا کے مائیکے والوں کے الزام پر پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس خاتون کو اذیت رسانی اور ہراسانی کا سامنا تھا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 32 سالہ سجاتا جو کندکور علاقہ کے ساکن انجایا کی بیوی تھی ۔ 21 نومبر کے دن اس خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد خاتون نے خودسوزی کرلی جو برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سریتا جو گولی پورہ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کا شوہر اسے مائیکے چھوڑ کر گیا تھا اور وہ مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT