Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں زخمی تین افراد کی اموات

مختلف واقعات میں زخمی تین افراد کی اموات

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے تین علحدہ واقعات میں مشتبہ طور پر تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ بھوان جو پیشہ سے مزدور دیوبند نگر علاقہ جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ 15 اگست کو مکان میں پکوان کے دوران یہ شخص مشتبہ طور پر جھلس گیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران واقع موت ہوگئی ۔ نریڈ میٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ بالراجو جو پیشہ سے لیبر نریڈمیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اپنے مکان کے قریب جھاڑیوں کی کٹوائی میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر درخت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ رامی ریڈی پیشہ سے مزدور  علی آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روزاپنے کھیتوں میں کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ فصلوں کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ۔ باڑ سے برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT