Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں چار افراد کی خودکشی

مختلف واقعات میں چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ مالی پریشانیوں، قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ان افراد نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی جن میں ایک کسان بتایا گیا ہے۔ الوال پولیس کے مطابق 23 سالہ جی وینکٹیش جو بلارم علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ یہ شخص قرض کے بوجھ سے پریشان تھا۔ 3 نومبر کو اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ دیپک جو پیشہ سے مزدور ، جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، 4 نومبر کو اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران دیپک کل رات فوت ہوگیا۔ میڑچل پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے کسان ، ضلع میدک کے دبیرپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، اس شخص نے میڑچل کے علاقہ میں خودکشی کرلی۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ قرض کے بوجھ سے یہ شخص پریشان تھا۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 52 سالہ راجو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر میاں پور علاقہ میں رہتا تھا۔ 4 نومبر کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی جو قرض کے بوجھ سے انتہائی پریشان و ذہنی دباؤ کا شکار تھا جس نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT