Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودسوزی

مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودسوزی

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رنگاریڈی کے حدود میں تین افراد نے خودسوزی کرلی ۔ ایک نے اولاد نہ ہونے کے سبب دوسرے نے مالی پریشانی اور تیسرے نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص پرمیشور جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس شخص کا سسرال بالانگر حدود میں تھا اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی اولاد نہ ہونے سے یہ شخص پریشان ہوگیا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ جس نے12 مارچ کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص گوپی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کل اس شخص نے خودسوزی کرلی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوپی شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 55 سالہ ایم بابو جو گڈی مامیلہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص بیماریوں کا شکار تھا اور گذشتہ روز زخمی ہونے کے بعد علاج کیلئے کافی فکرمند ہوگیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT