مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/14 فبروری، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک دو افراد نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ فضل جو پیشہ سے ڈاٹا آپریٹر تھا ایرہ گڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے کل بیوی سے جھگڑے کے بعد فتح نگر اور صنعت نگر علاقہ کا رُخ کیا اور نامعلوم ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔دوسرے واقعہ میں 27سالہ ریونت راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سریکاکلم کا متوطن تھا ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمات درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔