Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر تین خواتین کی خودسوزی

مختلف وجوہات پر تین خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ شوہر سے معمولی بات پر جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک والدہ کی جانب سے کالج جانے میں رکاوٹ پر ایک اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 20 سالہ نیہا بیگم جو بہادرپورہ علاقہ کے ساکن محمد نظیر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو 6 ماہ کا لڑکا ہے۔ 12 ستمبر کے دن میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس معمولی بات پر جھگڑے سے نیہا بیگم دلبرادشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی ببیتا جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کے امتحانات جاری تھے جو کل صبح کالج جانے کیلئے تیار ہوئی تھی کہ اچانک اس کی والدہ نے اسے کالج روانہ کرنے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوشی جو گچی لالہ پیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 11 ستمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ آشا جو کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن بسواراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 8 ستمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگائی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ آشا کی شادی بسواراج سے 2014 میں ہوئی تھی ۔ تاہم شادی کے چند روز بعد ہی سے خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور زائد جہیز کیلئے ہر دن نئی پریشانی کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT