مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد : حالت نشہ میں ایک اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افرادنے خودکشی کرلی ۔ ادی بٹلہ اور گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ علحدہ واقعات پیش آئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 50 سالہ انجنیلو جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن یہ شخص نشہ کا عادی تھا اور ہر روز کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ کل رات نشہ کی حالت میں مکان پہنچنے کے بعد اس نے خودسوزی کرلی جو آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 65 سالہ یادی ریڈی جو پیشہ سے کسان شاہ پور علاقہ میں رہتا تھا ، خرابی صحت کے سبب اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔ پو لیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔