Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک اور نشہ کی حالت میں ایک ،جملہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ملکاجگیری اور بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 23 سالہ سائی کرن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مولی علی علاقہ کے ساکن وشنوناتھم کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 60 سالہ نارائنا جو پاٹی گڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے نشہ کی حالت میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT