Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مخصوص پوسٹ آفسیس پر آئندہ ماہ سے پاسپورٹ خدمات

مخصوص پوسٹ آفسیس پر آئندہ ماہ سے پاسپورٹ خدمات

نئی دہلی ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پوسٹ آفس کے ذریعہ پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی انجام دہی اسکیم کا پہلا مرحلہ /31 مارچ سے قبل شروع ہوگا ۔ وزیر امور خارجہ سشما سواراج نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ مختلف مقامات پر پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر شروع کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاسپورٹ خدمات ان پوسٹ آفسوں پر دستیاب رہیں گی ۔ نئے پاسپورٹ آفس کیندر کی فہرست وزارت امور خارجہ کی ویب سائیٹ پر فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے راجستھان کے مختلف شہروں کا اپنے ٹوئٹس میں تذکرہ کیا جہاں یہ کیندر شروع کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT