Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مخلوعہ جائدادوں پر تقررات کا تیقن

مخلوعہ جائدادوں پر تقررات کا تیقن

کریم نگر میں مفت کاپیوں کی تقسیم، انچارج ڈی ای او آنندم کا خطاب
کریم نگر /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری مدرسہ اعلی تحتانیہ عامر نگر کریم نگر میں بروز ہفتہ لائنس کلب کریم نگر، بالاجی نگر کی جانب سے مفت نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس ضمن میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں انچارج ڈی ای او مسٹر آنندم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جناب عبد الرزاق صدر مدرس مدرسہ ہذا نے تمام شرکائے اجلاس کا استقبال کیا اور مدرسہ کی کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے مدرسہ کے مسائل سے ڈی ای او کو واقف کروایا۔ اس دوران مسٹر آنندم نے اپنے خطاب میں مدرسہ کی کار کردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور صدر مدرس کو تیقن دیا کہ مخلوعہ جائدادوں کو جلد از جلد پر کیا جائے گا۔ انھوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ مسلسل جدوجہد کے ذریعہ تعلیم حاصل کرکے اعلی مقام حاصل کریں۔ انھوں نے لائنس کلب بالاجی نگر کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بلاامتیاز مذہب و ملت لائنس کلب نے اردو میڈیم اسکول کا انتخاب کرکے سیکولر ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔ لائنس کلب کے صدر مسٹر این وینکٹیشور، زون چیرمین راجی ریڈی، ریجنل چیرمین ایم ایل این راؤ، ڈی ٹی ایف اسٹیٹ وائس پریسیڈنٹ رگھو شنکر ریڈی، میونسپل کوآپشن ممبر بابو جانی، سابق صدر معلمہ حسینہ حبیب فاطمہ اور لائنس کلب ڈائرکٹر نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اساتذہ محترمہ امۃ الوکیل، محترمہ عرشیہ صدیقہ اور محترمہ نکہت النساء بھی موجود تھیں۔ جناب عبد الرزاق نے حاضرین جلسہ اور لائنس کلب کریم نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT