Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا حکومت کا وعدہ ، این جی او اسوسی ایشن اے پی

مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا حکومت کا وعدہ ، این جی او اسوسی ایشن اے پی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر اسکول ایجوکیشن این جی اوز اسوسی ایشن اے پی ونئے موہن نے دیگر قائدین کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا کہ حکومت نے مخلوعہ جائیدادوں کو نہ صرف پر کرنے کا وعدہ کیا ہے بلکہ دو جائیدادوں کے لیے ایم ایم ای گرانٹس کی منظوری پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سے سپرنٹنڈنٹ اور سینئیر اسسٹنٹ جائیدادوں پر تقرر کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی بھی کی گئی تھی ۔ اسوسی ایشن نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ سرواسکھشا ابھیان کے تحت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے باقاعدہ ملازمین کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT