Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / مداخلت کاری کی کوشش ناکام ، انکاؤنٹر میں 5 سپاہی زخمی

مداخلت کاری کی کوشش ناکام ، انکاؤنٹر میں 5 سپاہی زخمی

سرینگر ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے مداخلت کاری کی کوشش کررہے عسکریت پسندوں کا پتہ چلالیا جس کے ساتھ ہی فوج کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا اور 5 سپاہی زخمی ہوگئے ۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ یہ مداخلت کار کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مشیل سیکٹر کے راستے گھس آنے کی کوشش کررہے تھے ۔ فوج نے فوری ان کا پتہ چلالیا جس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ لڑائی شروع ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں اور فوجی سپاہیوں کے مابین رات دیر گئے تک بھی انکاؤنٹر جاری تھا ۔ 5 سپاہی اس کارروائی میں زخمی ہوئے ۔ اس دوران جموںسٹی میں ایک قدیم مندرکومبینہ طور پر نقصان پہونچانے کے سبب کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ذہنی طور پر معذور شخص نے آپ شمبو مندر واقع روپ نگر میں گھس کر بعض اشیاء اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ لوگ یہاں جمع ہوگئے تھے اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT