Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدارس میں بائیو میٹرک نظام کا نفاذ

مدارس میں بائیو میٹرک نظام کا نفاذ

ضلع پریشد کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، محکمہ تعلیم و صحت کے اُمور کا جائزہ
نظام آباد:15؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشدکے ذیلی کمیٹی کا اجلاس صدرنشین ضلع پریشد دفعدار کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں محکمہ تعلیمات ، محکمہ صحت کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے مدارس میں بائیومیٹرک نظام کے نافذ کیلئے احکامات جاری کئے گئے تاکہ مدارس کا نظام مستحکم ہوسکے۔ اس اس موقع پر تلنگانہ ہریتا ہرم پروگرام کی کامیابی کیلئے مدارس میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کو انجام دینے ، اساتذہ کی جانب سے سیل فون کے استعمال سے تعلیمی نظام متاثر ہورہا ہے اساتذہ فون پر بات کرنے کیلئے کلاس رومس باہر جارہے ہیں لہذا اساتذہ اپنے سیل فون ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کرنے کے اراکین کی جانب سے تجویز پیش کرتے ہوئے اس کی عمل آوری کیلئے احکامات جاری کیلئے ڈی ای او سے خواہش کی۔ ضلع میں اطفال کے اموات پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے مادررحم میںجنس کی نشاندہی اور امواتوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا اس پر قابوپانے کی ضرورت ہے۔ سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی اور حاملہ خواتین کو خوراک کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور خوراک کی فراہمی میں لاپرواہی برتنے پر صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجونے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہیلت سنٹروں کا اچانک معائنہ کریں ۔ اے این ایمس اور آنگن واڑی ورکرس کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگرامس کا جائزہ لیںاور ہر پرائمری ہیلت سنٹرس میں شجرکاری کو انجام دینے، وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں سی ای او ضلع پریشد موہن لال، کے علاوہ ضلع پریشد کے اراکین اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT