Saturday , September 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / مدار کیا ہے ؟ ستاروں اور سیار وں میں کیا فرق ہے؟

مدار کیا ہے ؟ ستاروں اور سیار وں میں کیا فرق ہے؟

ایک سیارے کا سورج یا کسی چاند کا سیارے کے گرد چکر لگانے کا راستہ مدار (Orbit) کہلاتا ہے ۔ ہر سیارے کا مدار مختلف ہوتا ہے ۔ عطارو جسے انگریزی میں مرکیوری (Mercury) کہتے ہیں ۔ سورج کا قریب ترین سیارہ ہے ۔ جبکہ تازہ ترین خلائی تحقیق کے مطابق پلوٹو سے بھی دور ایک اور نیا سیارہ ایرس دریافت ہوا ہے۔ مشتری (Jupiter) اور مریخ (Mars) کے مدار کی درمیانی پٹی میں لاکھوں سیارچے سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ کچھ سیارچے تو ریت کے ذروں کی طرح ہیں، جبکہ کچھ گھروں جتنے بڑے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی جسامت انگلستان جتنی ہے۔ سیارے ستاروں جتنے بڑے یا ان کی طرح گرم نہیں ہوتے جبکہ ان کی اپنی کوئی روشنی بھی نہیں ہوتی۔ یہ اسی بچی کچھی گیس اور دھول کے بادلوں کے مواد سے بنے ہیں جس سے ہمارے ستارے (سورج) نے جنم لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT