Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مدثر احمد کی جونیئر آئی پی ایل کے لئے دعویداری مضبوط

مدثر احمد کی جونیئر آئی پی ایل کے لئے دعویداری مضبوط

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 16 ٹیموں کے ٹورنمنٹ کیلئے حیدرآبادی کھلاڑیوں کا سلیکشن ٹرائیل

حیدرآباد ۔8 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل )نے ہندوستان کو کئی اہم اور جارحانہ کھلاڑی فراہم کئے ہیں اور اس ٹورنمنٹ کی کامیابی اور بنیادی سطح پر اُبھرتے کھلاڑیوں کی تلاش کی خاطر اب انڈین جونیر پلیرس لیگ ( آئی جے پی ایل ) کا نظریہ حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ گریس انڈیا اسپورٹس کی جانب سے ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں انڈڑ 18 زمرے کے اُبھرتے کھلاڑیوں کے لئے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا پہلا ڈے نائیٹ ٹورنمنٹ ممبئی کے تاریخی میدان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لئے ہندوستان کے 22 شہروں سے 16 ٹیموں کو تشکیل دیا جارہا ہے۔ حیدرآباد شہر کیلئے جو ٹیم منتخب کی جائے گی اس کانام ’’حیدرآباد ہاکس‘‘ رکھا گیا ہے ۔ حیدرآباد ہاکس کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے وجئے آنند گارڈن کرکٹ اکیڈیمی پلر نمبر 285  پر تقریباً 600 اُبھرتے نوجوان کھلاڑیوں کو سلیکشن ٹرائیلس کے لئے طلب کیا گیا تھا۔حیدرآباد ہاکس ٹیم کیلئے کن کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آئے گا اس کا فیصلہ 25 نومبر کو ہوگا لیکن شہر کی ٹیم میں اپنی مضبوط دعویداری پیش کرنے والوں میں اُبھرتے آل راؤنڈر خواجہ مدثر احمد ( سلمان) سرفہرست ہیں۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے منعقدہ پروگرام میں مدثر نے متاثرین آف اسپین بولنگ کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی اور اس مظاہرے نے  آن فیلڈ سلیکٹروں کو متاثر کیا ہے۔ مدثر کی حیدرآباد ہاکس میں دعویدار اس لئے بھی مضبوط دکھائی دیتی ہے کہ آف اسپین بولنگ میں مسابقت کم ہونے کے علاوہ بیٹنگ کی صلاحیت ان کے لئے فائدہ مند ہوگی ۔ یاد رہے کہ جونیر آئی پی ایل کے جہاں ہندوستانی اوپنر گوتم گمبھیر برانڈ ایمبسیڈر ہیں وہیں اس ٹورنمنٹ کے لئے منتخب ہونے والے 16 ٹیموں کے کھلاڑیوں کو وسیم اکرم ، جانٹی رہوڈز ، کیرن پولارڈ ، شعیب اختر ، رشی دھون اور دیگر نامور کھلاڑیوں سے ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کی ڈومسٹک جونیئر کرکٹ میں کھیلنے کاموقع بھی دستیاب ہوگا ۔ نیز اس جونیئر ٹورنمنٹ کے مقابلے راست نشر کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT