Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مدرسوں پر ہر حال میں ترنگالہرائیں

مدرسوں پر ہر حال میں ترنگالہرائیں

بریلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ہر بار جشن آزادی کے موقع پر سوال اٹھتا ہے کہ مسلمان، مدارس اور گھروں پر پرچم لہرا سکتے ہیں یا نہیں۔ اس بار درگاہ اعلی حضرت سے اس مسئلے پر فتوی جاری کرکے سوال کا جواب دیا گیا ہے ۔ فتوی میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ پرچم کشائی  یا جشن منانے میں کسی طرح کی کوئی حرج نہیں ہے ۔گجرات میں گاندھی چوک کے رہنے والے محمد علی نے درگاہ اعلی حضرت سے سوال کیا تھا کہ کیا جشن آزادی پر 15 اگست اور 26 جنوریکو اسکول، گھر، دکان اور اداروں پر ترنگا لہرایا جا سکتا ہے ۔ جشن میں حصہ لیا جا سکتا ہے ؟۔

TOPPOPULARRECENT