Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ اسلامیہ کی خدمات کی ستائش

مدرسہ اسلامیہ کی خدمات کی ستائش

اوٹکور۔20نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں اچانک منیر احمد فاروقی نے دورہ کرتیہ وئے کلاس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی میں جناب عبدالطیف ‘ جناب رحمن موجود تھے ۔ اس موقع پر کرسپانڈنٹ سوسائٹی منیر احمد فاروقی نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ طلبہ کے ساتھ بہتر برتاؤ کریں تاکہ اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو بچے بعد میں بھی یاد کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ سچی لگن اور جستجو سے حصول تعلیم کیلئے اپنا وقت لگائیں ۔ مہمان خصوصی جناب عبداللطیف نے مدرسہ ملت اسلامیہ کی تعلیمی خدمات کی زبردست سراہنا کی ۔ اس موقع پر صدر مدرس کاظم حسین ‘ محمد رفیع ‘ انور میاں ‘ عطاء اللہ ‘ محمد اسحاق موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT