Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کا آج جلسہ دستاربندی حفاظ کرام

مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کا آج جلسہ دستاربندی حفاظ کرام

کریم نگر ۔ 13مئی ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمد غیاث محی الدین ناظم مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کا جلسہ دستاربندی حفاظ کرام و تقسیم اسنادات بعنوان ’’ قرآن کا پیغام انسانات کے نام ‘‘ آج ( بروز ہفتہ 14مئی) بعد نماز عشاء بمقام مانیر گارڈن ‘ ہفتہ بازار منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مزمل رشادی والا جاہی بنگلور کریں گے ۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا محمد برکت اللہ خان صاحب قاسمی اورمولانا سید ایوب قاسمی ورنگل کے ایمان افروز بیانات ہوں گے ۔ امسال فارغ ہونے والے 7حفاظ کرام کی دستاربندی ہوگی ‘ نیز مدرسہ اصلاح البنات صحت نگر شاخ مدرسہ ہذا سے تکمیل عالمیت کرنے والی 6طالبات کی خماربندی کے ساتھ اسنادات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ طلباء کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ ناظم مدرسہ سالانہ رپورٹ پیش کریں گے ۔ شہر حیدرآباد سے تشریف لانے والے خوش الحان قاری محمد عمر کرنولی کا مظاہرہ قرات ہوگا ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ حافظ عبدالرزاق نائب ناظم ‘ حافظ احمد نیازی ‘ مولانا کاظم حسنی نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT