Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ محبوب نگر میں گرمائی دینی کلاسیس

مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ محبوب نگر میں گرمائی دینی کلاسیس

محبوب نگر ۔29اپریل ( ای میل ) مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ محبوب نگر نزد واٹر سمپ حبیب نگر میں گرمائی دینی کورس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کلاسیس 25اپریل تا ختم مئی 2016 جاری رہیں گے ۔ تعلیمی اوقات صبح 9تا 12بجے ہیں ۔ نصاب میں سیرت نبویﷺ‘ وضو کی عملی تربیت ‘ نماز کی عملی تربیت ‘ قرآن پاک کی صحیح ادائیگی کے ساتھ تلاوت سورتیں ‘ احادیث ‘ اذان کی عملی تربیت ‘ نماز جنازہ کا طریقہ ‘ اخلاق حسنہ شامل ہے ۔ عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اولیائے طلبہ و سرپرستوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ طلباء وطالبات کو اس سمر کیمپ روانہ کر کے استفادہ کریں ۔ مزید معلومات کیلئے ناظم مدرسہ مولانا حافظ محمد عبدالمطلب خضر سے حسب ذیل فون پر ربط کریں ۔ 9948403398

TOPPOPULARRECENT