Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / مدرسہ سلمان فارسی کا جلسہ تقسیم اسناد و مقابلہ حسن قرأت

مدرسہ سلمان فارسی کا جلسہ تقسیم اسناد و مقابلہ حسن قرأت

الجبیل (سعودی عرب)۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدرسہ سلمان فارسی جشن تکریم حفاظ ایک پرنور عوامی پروگرام ہے جسے دو روزہ ’’جشن قرآن‘‘ سے بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ حافظ و قاری سید لطف اللہ حسینی مدرس تحفیظ القرآن التحلیہ کے حسن تربیت میں چمکتے چاند تاروں سا طلباء کا یہ جھرمٹ پورے شہر جبیل کے درد مندوں کو اپنی آواز کردار اور حف قرآنی کی کامیاب مہمات سے جوڑ لیتا ہے اور الحمدللہ اس پروگرام میں جناب سید وحید لطیف صاحب قائد بزم ’’ادراک‘‘ کی صدارت و باشعور قیادت نگرانی حافظ سید لطف اللہ حسینی سے پوری مملکت سعود میں اس جشن کے حسن و وقار کی گونج سنائی دی۔ جلسہ تقسیم اسناد اور مقابلہ حسن قرأت کے کامیاب امیدوارحافظ سید لطیف اللہ حسینی قرار دیئے گئے جبکہ دیگر طلباء کی کارکردگی بھی انتہائی عمدہ رہی۔

TOPPOPULARRECENT